لاہور : وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں بھارت کی جارحیت کا جواب دینا چاہئیے تھا وزیر اعظم موٹروے کے قصیدے پڑھتے رہے، ڈاکٹر طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 14:28

لاہور : وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں بھارت کی جارحیت کا جواب دینا چاہئیے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت نے 19 کروڑ عوام کو مایوس کیا ہے، کیا سیاستدان محض کرپشن اور کمیشن کے لیے ہی ہیں.

(جاری ہے)

طاہرالقادری نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے ، وزیر اعظم کو چاہئیے تھا کہ پارلیمنٹ میں بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات کا جواب دیتے لیکن وہ موٹروے کے قصیدے پڑھتے رہے.