ہلیری کلنٹن کے صدر منتخب ہو جانے کی صورت میں معاوضہ لے کر تقاریر نہیں کروں گا، سابق صدر بل کلنٹن

جمعرات 11 جون 2015 14:25

ٹیکساس ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن کے صدر منتخب ہو جانے کی صورت میں معاوضہ لے کر تقاریر وغیرہ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے ڈینور میں کلنٹن فاؤنڈیشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی دلچسپی کے حامل موضوعات پر لیکچر دینے یا خطاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور میں نے اپنا یہ کام بخوشی کیا ہے تاہم ہلیری کلنٹن کے 2016ء کے انتخابات میں منتخب ہونے کی صورت میں معاوضہ یا ادائیگی پر کئے جانے والے خطاب اور تقاریر وغیرہ نہیں کروں گا ۔

دریں اثناء ریپبلکنز اور میڈیا کنٹیٹرز نے معاوضہ کے عوض تقاریر کرنے پر ہلیری کلنٹن اور بل کلنٹن دونوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں کے تقاریر کے عوض لاکھوں ڈالرز کمانے کے عمل سے مفادات کے ٹکراؤ کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔