مرس وائرس کی معیشت پر اثرات ، بینک آف کوریا نے شرح سود میں ریکارڈ کمی کر دی

جمعرات 11 جون 2015 14:18

سیئول ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں ریکارڈ کمی کر دی ۔ جس کی وجہ مرس وائرس کے معیشت پر پڑھنے والے منفی اثرات ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بینک آف کوریا نے قرضوں پر شرح سود 1.75فیصد سے 0.25فیصد کم کرتے ہوئے 1.50فیصد کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مارچ میں شرح سود کو 2فیصد سے کم کر کے 1.75فیصد کر دیا گیا ہے۔