سینیٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور کرلی

جمعرات 11 جون 2015 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سینیٹ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے ‘پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے ‘ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر کرلیا، قراداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان پاکستان کی سلامتی پرحملہ ہے، پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہے لیکن مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل نریندر مودی نے بنگلا دیش میں تقریب سے خطاب کے دوران اعتراف کیا تھا کہ سقوط ڈھاکا میں بھارتی فوجیوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :