سابق بھارتی فوجی جنرل اشوک مہتا نے بھارت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیزبیانات کو بے ہودہ قرار دیدیا
جمعرات 11 جون 2015 14:12
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارتی فوج کے سابق جنرل اشوک مہتا نے اپنی حکومت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنا وقت بر باد کررہے ہیں ‘پاکستانی اور بھارت قیادت کو ایک دوسرے کو للکارنے کی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویو میں جنرل (ر) اشوک مہتا نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے میں اس سے متفق نہیں ہوں، میں لفظوں کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا فوجی آپریشن میانمار میں کیا گیا پاکستان میں ایسی کارروائی کی دھمکیاں دینا کافی بیہودہ ہے میں اس کے ساتھ نہیں ہوں، اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا۔دیگر ممالک ترقی کررہے ہیں جب کہ بھارت اور پاکستان آپس کے جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں، ہم اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کالمز میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پر زور دیتا رہا ہوں تاہم یہاں مذاکرات کے بجائے جنگ کی بات کرنے والوں کی زیادہ سنی جاتی ہے۔
سابق بھارتی جنرل نے کہاکہ ہمارے ٹی وی چینلز کو کبھی کبھی نشہ چڑھ جاتا ہے، پاکستانی اور بھارت قیادت کو ایک دوسرے کو للکارنے کی ضرورت نہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے بالکل خلاف ہیں، جنگ کی باتیں کرنے والوں کو نہیں معلوم جنگ کیا ہوتی ہے،انہیں اس کے نقصانات کا اندازہ نہیں۔جنرل (ر) اشوک مہتانے کہا دو ملک ایسے بات نہیں کرتے جیسے پاکستان اور بھارت کرتے ہیں ‘جتنا جلد ہوسکے دونوں ممالک کو مذکرات شروع کرنے چاہئیں ۔جنرل مہتانے کہا کہ پاکستان نے بہت دکھ اور دہشتگردی دیکھی ہے، ترقی کرنا اور معاشی طور پر مضبوط ہونا پاکستان کا حق ہے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.