افریقی یونین کی دو روزہ سربراہ کانفرنس جوہانسبرگ میں ہوگی،مسئلہ فلسطین سرفہرست ہوگا

جمعرات 11 جون 2015 14:09

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) افریقی ممالک کی نمائندہ یونین کی 25ویں دو روزہ سربراہ کانفرنس14 اور 15 جون کو جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں شروع ہوگی جس میں مسئلہ فلسطین کانفرنس کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق افریقی یونین کے سیکرٹری جنرل جین مافسونی نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی، معیشت اور تجارت سمیت دیگر اہم موضوعات پربھی بات چیت کی جائیگی مگر کانفرنس میں مسئلہ فلسطین ایجنڈے میں اہم ترین موضوع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں 10 نکاتی یونین کے فارمولے کو عمل شکل دینے پربھی تبادلہ خیال کیا جائیگا اس کے علاوہ کانفرنس میں جنوبی اور شمالی افریقی براعظموں کے درمیان روابط، گڈ گورننس اور خواتین کے حقوق پربھی بات چیت کی جائیگی۔ مسٹرمافسونی نے کہا کہ دہشت گردی عالمی ناسور ہے جس سے نمٹنے کیلئے دیگر ممالک کی طرف افریقی یونین بھی مصروف ہے۔ کانفرنس کے دوران افریقی امن کونسل سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی جس میں علاقائی تنازعات کے بات چیت کے ذریعے حل، دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف اقدامات شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :