میرپور کے شہریوں کو اضافی بجلی کے بلات جاری کرنا غنڈہ گردی ہے ‘آفیسران اور حکومتوں کی چوریوں اور ڈکیتیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنا انتہائی ظلم ہے ‘متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ مذاق ہے

تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنما چوہدری علی اصغر،رضوان کرامت ‘ راشدمحمود ‘چوہدری سجاد حسین کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 13:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) میرپور کے شہریوں کو اضافی بجلی کے بلات جاری کرنا غنڈہ گردی ہے ۔آفیسران اور حکومتوں کی چوریوں اور ڈکیتیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنا انتہائی ظلم ہے اور متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ مذاق ہے حکومت فوری طور پر بجلی کے بلات کی منسوخی کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنما چوہدری علی اصغر،رضوان کرامت ، راشدمحمود ایڈووکیٹ ،چوہدری سجاد حسین ،اسد محمود غازی ،قدیر حسین ،توقیر احمد ،زاہد علی ،راجہ اعجاز ،میر آزاد ،ارشد بٹ ،چوہدری عابد،سجاد احمد مغل،میر واجد محمود و دیگر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات عوام دشمن محکمہ بن چکا ہے جس کے ذریعے یہاں کے شہریوں سے لوٹ مار کروائی جارہی ہے اور جعل سازیوں کے ذریعے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے دیے گئے تمام پیسوں سے عوامی فلاح و بہبود کے کوئی بھی منصوبے نہیں لگائے گئے جبکہ یہ تمام پیسہ حکمران اپنی عیاشیوں میں صرف کرتے چلے آرہے ہیں جو کہ نہتے شہریوں پر جبر ہے ۔THCنے مطالبہ کیا ہے کہ اوور بلنگ اور جعلی ریڈنگ پر مبنی بلات منسوخ کیے جائیں اور پن بجلی کے حساب سے معقول چارجز پر مبنی بلا ت جاری کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :