2016کے انتخابات میں (ن) لیگ فاروق حیدر کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی‘ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام مسائل پہلے بھی راجہ فاروق حید ر خان کی بدولت حل ہوئے تھے اور آئندہ بھی حل ہوں گے

مسلم لیگ (ن) نیوسٹی کے صدر راجہ محمد رفیق کا بیان

جمعرات 11 جون 2015 13:45

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) میرپو ر نیوسٹی کے صدر راجہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ 2016کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی۔ متاثرین منگلا ڈیم کے تمام مسائل پہلے بھی راجہ فاروق حید ر خان کی بدولت حل ہوئے تھے اور آئندہ بھی حل ہوں گے۔ چوہدری محمد سعید میرپور حلقہ ایل اے تھری میں مسلم لیگ (ن) کے مضبوط امیدوار ہیں ۔

ان کی قیادت میرپور کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا تخفہ ہے کہ ان جیسے عوام دوست لیڈر کی قیادت ہمیں ملی۔

(جاری ہے)

نیوسٹی کی عوام چوہدری محمد سعید کی قیادت میں مستحکم ہے اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کو کامیاب بنائے گی۔نیوسٹی مسلم لیگ (ن) کا گڑ پہلے بھی رہا ہے اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی اور مجاور ی اور گانے بجانے کی سیاست مکمل پانی کے بلبلے کی مانند ہے کسی بھی وقت بھی وقت ہوا نکل سکتی ہے۔کارکن اپنے قائد چوہدری محمد سعید کی قیادت میں پرجوش ہیں۔چند عناصر مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کے چکر میں ہیں لیکن ان کے تمام ناپاک منصوبے ناکام بنا دیے جائیں گے ۔راجہ فاروق حید ر خان اور شاہ غلام قادر اور امیدوار مسلم لیگ (ن) کو نیوسٹی کی عوام کبھی مایوس نہیں کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :