یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر

جمعرات 11 جون 2015 13:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کا سربراہی اجلاس گزشتہ شب اختتام پذیر ہو گیا، یورپی یونین میں خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے کہا کہ 61 ممالک کا یہ اجلاس اپنے باہمی روابط کو مزید بہتر کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے اپنے خطاب میں دونوں خطّوں کے مابین مضبوط اقتصادی روابط پر زور دیا۔

اس دو روزہ اجلاس کے آخری روز تعمیر و ترقی کی پالیسیوں پر بھی بات ہوئی۔ یورپی کمیشن نے لاطینی امریکی ممالک میں 120 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ برسلز اجلاس میں بحیرہ کیریبیئن ، لاطینی امریکا اور یورپ کے چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے۔