نیپال میں بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 28 افراد ہلاک،10 زخمی

جمعرات 11 جون 2015 13:39

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) نیپال میں شدید بارش اور مٹی کا تودہ گرنے سے 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق حادثہ نیپال کے شمال مشرقی ضلع ٹپلی جنگ میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈ نگ کے مختلف واقعات میں 28 افراد ہلاک ہوگئے اور 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث کئی گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :