سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل سے آگے پاک افغان بارڈر کے قریب زمینی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنہ جہاں بھی ہوگا تواس کا ”گناہ “ یا” ثواب“ دھر نوں کے موجد عمران خان کو ہی ملے گا ‘خیبر پختونخواہ میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی پر عمران خان خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں ‘طاہر القادری کے حکو مت سے ہونیوالے مذاکرات کے معاملات ”خفیہ“ہیں انکو مناظر عام پر نہیں لایا جاسکتا ‘طاہر القادری دل کے مر یض ہیں میری دعاہے اللہ انکو جلد صحت یابی دیں ‘عوام ہر محاذپر احتجاجی دھر نوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے ‘نابینا افرادحکو مت سے باقاعدہ معاہد ہ کر نے کے باوجود دوبارہ دھر نے پر آئے ہیں لگتا ہے یہ کل والے مظاہر ین نہیں کوئی اور ہیں اصل میں ‘انکی کوئی تنظیم نہیں اس لیے ان سے مذاکرات میں مشکلات آرہی ہیں مگر بہت جلد تمام معاملات کو حل کر لیا جا ئیگااورڈیلی ویجزپر بھرتی نابینا افراد کو مستقل کر دیا جائیگا ‘خواتین کے تحفظ کے حوالے سے علماء سمیت کئی شعبوں کے تحفظات ہیں حتمی منظوری سے پہلے انکو دور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکو مت نے نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات میں انکی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات پر باقاعدہ معاہدہ کیا جس پر انکے نمائندوں نے خود دستخط کیے اور وہ رات کوا پنے گھروں کو روانہ ہو گئے مگر آج صبح پھر پتہ چلا ہے کہ وہ دوبار احتجاج کر رہے میں