صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقرر کر دیا
جمعرات 11 جون 2015 13:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقرر کر دیاجبکہ صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بجلی کی فی یونٹ پر4روپے سر چارج کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پرحکو مت کا صارفین کو 90ارب کے فائدے سے محروم کر نا ظلم کی انتہا ہے ‘ حکو مت فوری طور پر ایسے ظالمانہ فیصلے کو واپس لیں ورنہ پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا‘ ظالم حکمران عوام کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں‘انکے مظالم کے خلاف بھر پور جد وجہد کی جائیگی اور ایسے نااہل حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ۔
جمعرات کے روزتحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ر کن قومی اسمبلی شفقت محمود کو تحر یک انصاف لاہور کا آرگنائزراور مہر واجد ڈپٹی آرگنائزر مقررکر نے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور انکو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں پارٹی کو متحر ک کر نے کیلئے کارکنوں سے رابطوں کی مہم کا آغاز کیا جائے جبکہ پارٹی دفتر میں مختلف وفودسے گفتگو میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کے اتنے ریکارڈ قائم کیے ہیں کے ان نااہل حکمرانوں کو نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو نا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.