چیلسی فٹبال کلب کے منیجر جوزے مورنیو پر چھ ماہ ڈرائیونگ نہ کرنیکی پابندی عائد

جمعرات 11 جون 2015 13:37

چیلسی فٹبال کلب کے منیجر جوزے مورنیو پر چھ ماہ ڈرائیونگ نہ کرنیکی پابندی ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) انگلش پریمئر لیگ2014-15ء سیزن کی چیمپئن چیلسی کے منیجر جوزے مورنیو پر چھ ماہ تک ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ستمبر 2014ء میں چیلسی فٹبال کلب کے منیجر جوزے مورنیو سرے کاؤنٹی کی A3ایشر بائی پاس پر 60میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے سپیڈ کیمرے کی مدد سے قانون کے شکنجے میں آگئے جب کہ وہاں تیزرفتاری کی زیادہ سے زیادہ حد 50کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

(جاری ہے)

ان کی اس قانون شکنی پر سٹینز میجسٹریٹس کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد 52سالہ منیجر کو 910یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا جس میں 750یورو جرمانہ، 75یورو سرچارج اور 85یورو عدالتی اخراجات کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔عدالت نے ان پر 6ماہ تک ڈرائیونگ نہ کر نے کی پابندی عائد کر دی ہے کیوں کہ انہوں نے اپنے لائسنس پر 9پوائنٹس پورے کر لیے تھے جو کہ لائسنس معطلی کے لیے درکار کم سے کم پوائنٹس ہیں۔ چیلسی منیجر مورنیو خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے عدالت میں اپنے جرم کے اقرار کا حلف نامہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :