عالمی مبصرین نے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو سراہا‘ انتظامیہ ‘ پاکستان آرمی‘ عدلیہ اور گلگت بلتستان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر گورنر گلگت بلتستان کو مبارکباد

جمعرات 11 جون 2015 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر گورنر گلگت بلتستان چوہد ری برجیس طاہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مبصرین نے بھی گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو سراہا‘ مقامی انتظامیہ ‘ پاکستان آرمی‘ عدلیہ اور گلگت بلتستان کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نواز شریف سے گلگت بلتستان کے نگران گورنر چوہدری برجیس طاہر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ برجیس طاہر نے وزیراعظم نواز شریف کو انتخابات کے انعقاد اور نتائج سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر برجیس طاہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مبصرین نے بھی شفاف انتخابات کے انعقاد کو سراہا۔ مقامی انتظامیہ‘ پاکستان آرمی‘ عدلیہ اور گلگت بلتستان کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔