کراچی ‘ مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس کی کارروائیاں ‘ 5 غیرملکی گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 13:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائیاں کر کے 5 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار غیر ملکیوں میں تین بنگالی، ایک تنازنی اور ایک افغانی شامل ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں کے قبضے سے غیر ملکی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :