جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے‘ راشدہ یعقوب شیخ
جمعرات 11 جون 2015 13:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے دور میں اہل جھنگ کو یونیورسٹی مل گئی ،پوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہی ڈالی ہے اورآئندہ آنے والی کوئی حکومت اس روایت کو ختم نہیں کرسکتی ، جھنگ میں قائم ہونے والی یونیورسٹی میں طالب علموں کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے،نوازشریف اور شہبا زشریف علم دوست اقدامات کررہے ہیں۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ،ذہین اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق جدید اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اور حکومت یہ حق اسے دے رہی ہے جھنگ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ اسی سلسہ کی کڑی ہے ۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں ۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پنجاب سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں کوشامل کیا گیا ہے جس سے قومی وحدت کا عمل مضبوط ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت ہر سال پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو کروڑوں ر وپے نقد انعامات کے علاوہ انہیں یورپ کے اعلی تعلیمی اداروں کے دوروں پربھی بھجوارہی ہے ۔ حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے نتائج کے حصول کیلئے تعلیمی نظام میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔سال2014ء کے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور فیڈرل بورڈ کے418 پوزیشن ہولڈرز میں 18کروڑ روپے سے زائد جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے370 اساتذہ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ہیںمزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.