اسلام آباد : ہم مانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 13:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم کے اظہار خیال کے بعد جواب میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم مانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن ایک بڑا مسئلہ بجلی چوری کا بھی ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں 10 سے 12 جبکہ دیہاتوں میں 18 ، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، آپ نے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی تو ہمیں لگا 24 گھنٹے میں کبھی بھی بٹن آن کریں گے تو بجلی آ ہی رہی ہو گی. جس پر اراکین اسمبلی ہنس پڑے. خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کے مل کر کام کرنے سے ہی ملک ترقی کرے گا. انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات کے خلاف قرارداد کا مسودہ تیار کر لیا ہے.