تائیکوانڈوکوچنگ کورس پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 11 جون 2015 13:25

اسلام آباد ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس ہفتہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور یہ کورس 16 جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کوچنگ کورس میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور انہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹر نیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش کوچز کو تربیت دینگے۔

وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ فیڈریشن نے ملک بھر میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے کورسز شروع کئے ہیں تاکہ ان کی مہارتوں میں مزید نکھار آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن نے یکم سے12 مئی تک سندھ میں کوچنگ کورس کا انعقاد کیا اس کے بعد 14سے 22 مئی تک لاہور میں کوچنگ کورس منعقد ہوا جس میں کوالیفائیڈ کوچز نے شرکت کی جبکہ پشاور میں کوچنگ کورس کا انعقاد 30 مئی کو کیا ۔

متعلقہ عنوان :