نشتر کلب راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 11 جون 2015 13:25

نشتر کلب راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

راولپنڈی ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نشتر کلب نے یوجی ایس کلب کو 3-0 پنلٹی ککس سے شکست دے کر راولپنڈی فٹ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا ، نشتر کلب نے تین گول جبکہ جی ایس جی سی کلب کوئی بھی گول نہ کر سکی، نشتر کلب کی جانب سے ہارون، ناصر اورعاصم نے گول کئے،نشتر کلب کے صدر رانا افتخار احمد نے ٹیم کے فائنل میں پہنچے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھلاڑی فائنل میچ میں متحد اورجذبے کے ساتھ کھیلے تو فائنل میں بھی کومیابی حاصل کریں گے،چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی24 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔