کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل گروپ اے کا ایک میچ کھیلا جائیگا

جمعرات 11 جون 2015 13:24

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل گروپ اے کا ایک میچ کھیلا جائیگا

چلی ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل جعمہ کو گروپ اے میں شامل میکسیکو اور بولیویا کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا جائیگا۔ ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبرد آزما ہیں، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :