انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے،میک ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:25:05 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:25:04 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:24:10 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:24:09 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:24:08 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:23:24 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:14:08 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:14:07 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:14:05 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:12:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:09:16
پچھلی خبریں - مزید خبریں

انگلینڈ ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے،میک کولم

برمنگھم ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز برینڈن میک کولم نے کہا کہ انگلش ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں کیوی قائد نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے اور انگلینڈ ٹیم کو میچ میں شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔

انگلینڈ نے کیویز کو پہلے ون ڈے میں بڑے مارجن 210 رنز سے شکست دی تھی۔ میک کولم نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کم بیک کے لیے انکی ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

11/06/2015 - 13:23:24 :وقت اشاعت