برطانیہ میں مسلمان لڑکی سے زبردستی شادی کرنے والے شخص کو 16برس قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 11 جون 2015 13:22

برطانیہ میں مسلمان لڑکی سے زبردستی شادی کرنے والے شخص کو 16برس قید کی ..

لندن۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) برطانیہ میں مسلمان لڑکی سے زبردستی شادی کرنے والے شخص کو 16برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویلز میں قائم عدالت نے 25سالہ مسلم لڑکی سے زبردستی شادی کرنے والے 34سالہ شخص کو 16برس قید کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص نے عدالت کے سامنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمان ہے اور اس نے گزشتہ برس اس لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو فوٹیج تیار کی اور اسے فوٹیج عام کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا۔ واضح رہے کہ 34سالہ شخص بزنس مین ہے اور قانونی وجوہات کی بناء پر اسکا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :