وزیراعظم محمد نواز شریف کی پشاور میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر حملے کی پرزور مذمت

جمعرات 11 جون 2015 13:21

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کے روز پشاور میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔