وزیراعظم محمد نواز شریف سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کی ملاقات

جمعرات 11 جون 2015 13:20

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین نے بھی انتخابات کی شفافیت کو سراہا ہے، جس کا سہرا گورنر گلگت بلتستان، مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کے سر ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلی پنجاب محمد نواز شریف اور وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔