بھارتی بیانات پر پاکستانی حکومت کا ردعمل عوام کی ترجمانی نہیں،سراج الحق
جمعرات 11 جون 2015 13:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات پر پاکستانی حکومت کا ردعمل عوام کی ترجمانی نہیں ہے‘ بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر وزیراعظم نواز شریف کو ردعمل دینا چاہئے تھا‘ نریندر مودی کا بیان دہشتگردی پر مبنی ہے‘ بین الاقوامی کریمنل کورٹ میں نریندر مودی کے خلاف مقدمہ چلانا چاہئے‘ بھارت نے پاکستان کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چند جماعتوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ وفاقی حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگایا ہے بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔
جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات یقیناً کشیدہ رہیں گے۔ بھارت کی اس قسم کی بیان بازی سے خطے میں فساد برپا ہو سکتا ہے۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان ہر لحاظ سے مضبوط ہے۔ بھارت کے بیانات کے ردعمل میں آرمی چیف کا بیان مناسب اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہےمزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.