جازان میں جھڑپیں، اپاچی ہیلی کاپٹرز کے حوثی اہداف پر حملے

جمعرات 11 جون 2015 13:11

جازان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر جازان کے علاقے میں اتحادی فوج میں شامل اپاچی ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں حوثیوں کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا۔ دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے پر حوثی ملیشیا اور سعودی عرب کی مسلح فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری کی جانب سے سعودی عرب کی سرحد کو 'ممنوعہ علاقہ' قرار دینے کے بیان کے بعد شروع ہوا۔

بیان میں جنرل عسیری نے اعلان کیا تھا کہ یمن سے آنے والے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔گذشتہ روز سرحدی علاقے ظھران کے جنوب میں حوثی ملیشیا کے زیر استعمال فوجی گاڑیوں نے نقل و حرکت شروع کی تو سعودی مسلح فوج نے فوری کارروائی کر کے بڑی تعداد میں حوثیوں کا جنگی ساز و سامان تباہ کر دیا