یمنی بحریہ نے ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لئے ، یمنی بحریہ کا دعویٰ

جمعرات 11 جون 2015 13:11

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یمنی بحریہ نے ایران کے چار بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جہازوں پر قبضہ جزیرہ سوقطرہ کے علاقے میں کیا گیاغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوقطرہ کا علاقہ متعدد جزیروں پر مشتمل خطے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ جزیرے خلیج عدن میں ہارن آف افریقا کے ساحل کی سمت واقع ہیں اور جزیرہ نما العربیہ سے ان کا فاصلہ 350 کم بتایا جاتا ہے۔