جموں میں بسنے والے مسلمانوں کی اپنے گھروں سے بیدخلی ، یاسین ملک نے کل علامتی بھوک ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:21:49 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:21:12 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:21:12 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:18:58 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:12:31 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:10:54 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:09:44 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:05
پچھلی خبریں - مزید خبریں

جموں میں بسنے والے مسلمانوں کی اپنے گھروں سے بیدخلی ، یاسین ملک نے کل علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا

حالات کا جائزہ لینے کے لئے پیر کو جموں روانہ ہوں گے

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ جموں میں بسنے والے مسلمانوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی اور جموں اور وادی چناب میں مسلمانوں کو زچ کرنے کے لئے تمام اضلاع سے مسلم افسران کا صفایا ثابت کر رہا ہے کہ پی ڈی پی اور مفتی محمد سعید جموں و کشمیر کو آر ایس ایس کے ایجنڈے کے مطابق تباہ کرنے پر تل چکے ہیں کشمیری اپنے جموں بھائیوں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں بیٹھیں گے اس ضمن میں لبریشن فرنٹ کل ہفتہ 13 جون 2015 کو ایک روزہ احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا اہتمام کر رہی ہے ۔

ان باتوں کا اظہار لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جموں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے پر کارب ہو کر یہاں کی اقلیتوں کو زچ کر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ حال ہی میں جموں میں ایک معصوم سکھ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ جبکہ عرصہ دراز سے جموں ، کٹھور ، ادھمپور ، سانبہ اور دوسرے علاقوں میں رہائش پذیر مسلمانوں کو جنگل کی اراضی کو چھڑانے کے نام پر اپنے گھروں سے بے دخل کر دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

یاسین ملک نے کہا کہ بھارت اور اس کے ریاستی کٹھ پتلی جموں میں اسرائیلی طرز پر مسلمانوں کا صفایا کرنے پر تل گئے ہیں اور نہ صرف یہ کہ غریب مجبور مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے بلکہ جموں ، سانبہ ، کٹھور ، ادھمپور سے لے کر راجوری ، پونچھ ، ڈوڈہ ، کشتوار ، رام بن وغیرہ سے مسلم آفیسران کا مکمل صفایا کر کے یہان من پسند ہندو آفیسران کو تعینات کر کے مسلمانوں کو خوف زدہ کر کے نقل مکانی پر مجبور کر دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

یاسین ملک نے کہا کہ یہ اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ نام نہاد حکمران اپنے ناگپوری آقاؤں کی ایما پر ان علاقوں میں آبادی کے ریکارڈ میں پھیر بدل کا منصوبہ بھی بنا چکی ہے ۔ تاکہ مسلمانوں اور دوسرے اقلیتوں کی بے دخلی کے کام کو بلاک روک ٹوک کیا جا سکے ۔ یاسین ملک نے کہا کہ 1947 میں یہاں کے لیڈر شیخ محمد عبداللہ نے آنکھیں موند کر جموں مسلمانوں کے خون کے ساتھ ہولی کھیلنے کا جرم کی اور وہان نسلی کشی کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر دیا گی اور آج مفتی محمد سعید اور اس کے حواری اسی آر ایس ایس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں محمد یاسین ملک نے کہا کہ جموں و کشمیر کو مذہبی منافرت کے ذریعے الگ الگ کر دینا آر ایس ایس کا پرانا خواب ہے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مفتی محمد سعید اور ان کی کابینہ مامور کئے جا چکے ہیں یاسین ملک نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جموں میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر چپ سادھے نہیں بیٹھ سکتے ہیں اور خاص طور پر جموں اور وادی چناب میں مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے اور انہیں انتظامیہ اور دوسرے ذرائع سے تنگ طلب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

11/06/2015 - 13:10:54 :وقت اشاعت