مودی پا کستا ن مخا لف بیا نا ت کی بجا ئے اپنی غر یب عوام کی فکر کر یں ، نفیسہ شاہ
جمعرات 11 جون 2015 13:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے 27کروڑ عوام کی فکر کرنی چاہیے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف بھارتی وزیراعظم کو خود جواب دیں ۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔
انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت نے جو بیان دیا ہے وہ اچھا مگر بین الاقوامی سطح پر ان کی آواز کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس زبان میں نریندر مودی بیان دے رہا ہے اسی زبان میں وزیراعظم نواز شریف کو بیان دینا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تسلسل نہیں ہے اورنہ اس میں کوئی جان ہے حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.