فرینڈلی میچ، امریکہ نے عالمی چیمپئن جرمنی کو ناکو چنے چبوا دیئے

جمعرات 11 جون 2015 13:09

فرینڈلی میچ، امریکہ نے عالمی چیمپئن جرمنی کو ناکو چنے چبوا دیئے

کولوگنے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) فرینڈلی میچ میں امریکہ کی ٹیم نے عالمی چیمپئن جرمنی کو ناکو چنے چبوا دیے ہیں۔ جرمنی کے شہر کولوگنے میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے ماریو گوٹیز کی مددسے امریکہ کے خلاف اپنا پہلا گول کیا جس کے بعد امریکہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے مکس ڈکسکروڈ کی مدد سے سکور لائن کو 1-1کر دیا۔

(جاری ہے)

جرمنی نے امریکی گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن ان کی دفاعی لائن نے جرمن فارورڈ ز کی ایک نہ چلنے دی جس کے بعد امریکہ کے متبادل کھلاڑی بابی ووڈ نے گیند جرمن گول میں ڈال کر امریکہ کو تاریخی جیت دلا دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ فرینڈلی میچ میں میکسیکو 2-0اور ہالینڈ کو 4-3سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :