شاہ پورجیل سرگودھا ، قیدی پرتشدد، 4اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 11 جون 2015 13:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ضلع سرگودھا کی شاہ پور ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمہ کے قیدی کو جیل اہلکاروں نے نامعلوم وجوہات پر تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس نے ایک آفیسر سمیت 4اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قتل کے مقدمہ کے قیدی خرم پر جیل حکام نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر تشدد کیا جس سے زیر حراست قیدی کی حالت غیر ہوگئی۔میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا الزام ثابت ہونے پر جیل کے 1آفیسر سمیت 4اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :