شنگھائی میں اداکارہ پر ٹیلی ویژن سکرین سے ایک شخص کو گھورنے پر مقدمہ درج
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

شنگھائی میں اداکارہ پر ٹیلی ویژن سکرین سے ایک شخص کو گھورنے پر مقدمہ درج

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)چین میں ایک اداکارہ پر اس الزام میں مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ٹیلی ویژن سے ایک شخص کو انتہائی شدت سے گھور کر دیکھا۔شنگھائی میں ایک شخص نے ژاوٴ وی نامی اداکارہ کو ٹی وی پر آنے والی سیریز ’ٹائیگر موم‘ میں دیکھنے کے بعد یہ شکایت درج کرائی۔چین میں نئے قانون کے سبب عدالتوں کے لیے اس طرح کے بے بنیاد مقدموں کو مسترد کرنا مشکل ہو گیا ہے، جس کے سبب اس طرح کی مقدموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ قانون یکم مئی سے نافذ ہوا ہے جس کے بعد ایسے مقدمات کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔عدالت کے افسران نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ مقدمہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 12:48:50 :وقت اشاعت