مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری

جمعرات 11 جون 2015 12:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز رائل پبلک سکول اینڈ اکیڈمی مظفرآباد کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعدادی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سکول کے MD ہارون آزاد، پرنسپل فوزیہ وہاب، امبر میر، ملک علی، تسلیم بی بی، عابدہ ملک، ذیشان قریشی،عامر عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مجاہد اول کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ MD ادارہ ہارون آزاد نے کہا کہ کشمیرت کے روح رواں ، نظریہ الحاق پاکستان کے غیر منزلزل علم بردار ، نظریاتی سیاست کے امین اور 84471مربع میل پر پھیلی ریاست کشمیر کے دو کروڑ سے زائد باشندوں کیلئے نظریہ حق خودارادیت کے ترجمان بزرگ رہنماء زیر علاج ہیں ، عوام الناس سے درخواست ہیکہ آج جمعتہ المبارک کے موقع پر وہ کشمیری رہنماء کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں تاکہ تحریک آزاد کشمیر کے اس عظیم انسان کا سایہ تادیر تک کشمیری عوام کے سروں پر قائم رہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ میں آزاد کشمیر بھر کے سرکاری و تعلیمی پرائیویٹ اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی مجاہد اول کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ کیونکہ مجاہد اول آزاد کشمیر کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے عظیم رہنما ہیں۔ آج آزاد کشمیر میں جو تعلیمی انقلاب برپا ہے اس میں مجاہد اول کا اہم رول ہے۔ 1970 کے دائی میں آزاد کشمیر میں صرف ایک کالج ہوتا تھا، اس کے بعد مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم کی محنتوں اور کاوشوں سے آزاد کشمیر کے کونہ کونہ میں سکولز اینڈ کالجز کا جھال بچھا دیا۔ اللہ تعالیٰ مجاہد اول کو مکمل صحت یاب فرمائے اور ہمارے سروں پر ان کا سایہ قائم رکھے۔