ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے مصدق امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘پروفیسر آفتاب بزمی

جمعرات 11 جون 2015 12:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے مصدق امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے سید نور پریس کلب کی طرف سے برما کے مسلمانوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے ۔الیمزان اسلامک ٹرسٹ اے ٹی آئی پروفیسر آفتاب بزمی ۔

(جاری ہے)

سید نور پریس کلب کھڑی شریف نے ہر دور میں حقائق کو برملا پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اب سید شبیر حسین شاہ گیلانی کی طرف سے اور کھڑی شریف کی تمام مذہبی اور سماجی تنظیموں کی طرف سے بعد از نماز جمعہ برما کے مسلمانوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کی کال دے کر نہایت ہی موٹر کردار ادا کیا ہے اور موجودہ دور میں نہ صرف کشمیری مسلمانوں بلکہ برمی مسلمانوں و دیگر مسلمانان عام پر مظالم کے پہاڑ تورے جا رہے ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مذہبی سماجی تنظیموں اور مسلمانان کو یکجائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کفریہ قوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے کیونکہ فرقہ بندی گروہ بندی علاقائی اور وطنیت بندی سے دشمن فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گا ۔

آفتاب بزمی نے تمام مذہبی و سماجی و انجمن تاجراں کی تنظیموں سے اس ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے تا کہ لوگوں میں ملی و قومی جذبہ بیدار ہو ۔