سردار عابد حسین عابد انتہائی قابل اور اعلی درجے کی صلاحیتوں کے مالک ہیں‘بازل ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 13:09:44 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:55 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:05 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:44:05 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:16:44 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:13:11 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:13:11 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:13:11 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:43:25
پچھلی خبریں - مزید خبریں

سردار عابد حسین عابد انتہائی قابل اور اعلی درجے کی صلاحیتوں کے مالک ہیں‘بازل علی نقوی

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)وزیر اطلاعا ت سردار عابد حسین عابد نے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی سے ملاقات کی ،وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی نے سردار عابد حسین عابد کو وزیر اطلاعات بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کی سربراہی میں محکمہ مزید ترقی کی منازل طے کرے گا ۔سید بازل علی نقوی نے کہا کہ سردار عابد حسین عابد انتہائی قابل اور اعلی درجے کی صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ ایک نہایت زیرک اور بردبار انسان کے طور پر مشہور ہیں جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور پارٹی منشور کو پھیلانے اور شہید بھٹو اور شہید بے نظیر کے نظریات کو زبان زد عام کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ہے ۔

سید بازل علی نقوی نے وزیر اطلاعات کو بتایا کہ سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کی عمارت کو اس سال اے ڈی پی میں شامل کر لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی ۔انہوں نے اسے صحافیوں کے لیے پیپلزپارٹی کی حکومت کا ایک انمول تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں خاصی مد دملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیرا طلاعات میں نے کوشش کی کہ ایک طرف محکمہ اطلاعات میں دور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 12:44:05 :وقت اشاعت