میڈیا برما مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے، چھچھ محافظ کمیٹی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

اٹک

میڈیا برما مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے، چھچھ محافظ کمیٹی

حضرو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) برما میں انسانیت سوز مظالم و قتل عام کے خلاف اور برما مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چھچھ محافط کمیٹی کے زیر اہتمام بہت بڑی ریلی کا انعقاد، چھچھ بھر سے مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافتی تنظیموں ، تاجر برادری، سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت، برما سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ، میڈیا برما مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے، وزیر اعظم پاکستان سے برما کے مسلمانوں پر مظالم اور قتال پر واشگاف الفاظ میں مذمت،برما کے نہتے مسلمانوں کی حمایت کرنے اور برما میں فوج بھیجنے کا مطالبہ، بینرز اور پلے کارڈز میں برما مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ہندووٴں کے مظالم کے خلاف الفاظ درج، شرکاء کا سخت غم و غصے کا اظہار، امریکہ، انڈیا، اقوام متحدہ اور ظالم حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی، برما میں مسلمانوں کا سر عام قتال‘ انسانیت کے نام نہاد علمبرداروں کے منہ پر زوردارطمانچہ ہے ،مسلمانوں کے قتل وغار ت پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے، تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر امت مسلمہ پر مظالم ڈھانے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،مشکل کی اس گھڑی میں برما کے مظلوم مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دینا چائیے، ریلی سے علماء کرام، سیاسی زعماء، چھچھ محافظ کمیٹی کے عہدیداران کا خطاب، تفصیلات کے مطابق چھچھ محافط کمیٹی کے زیر اہتمام برما مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بہت بڑی ریلی فوارہ چوک سے نکالی گئی

جس کی قیادت تحصیل حضرو کے جید علماء کرا م مولانا محمود الحسن توحیدی، مولانا فضل وہاب،صاحبزادہ انیس احمد غفوری، مولانا قمر اسلام، مولانا سعیدالرحمن رحمانی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، چھچھ محافظ کمیٹی کے سر پرست اعلیٰ محمد خالد خان، چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین نزاکت خان، کنوینئر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/06/2015 - 12:39:15 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان