دتہ خیل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10دہشت گرد ہلاک

جمعرات 11 جون 2015 12:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن ضرب عضب کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا-بیان کے مطابق یہ کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل سے آگے کی گئی-سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا-فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد مارے گئے-