یمن ‘امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 مبینہ جنگجو ہلاک ‘اہم رہنما بھی شامل

جمعرات 11 جون 2015 12:35

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یمن کے جنوبی شہر مکلا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 3 مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔مقامی انتظامیہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے بغیر پائلٹ طیارے نے مکلا پورٹ کے قریب موجود 3 القاعدہ جنگجووٴں پر 4 میزائل داغے جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما بھی ہلاک ہوا ہے۔القاعدہ کے جزیرہ نما عرب کے جنگجووٴں نے گذشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبہ حضرموت کے دارالحکومت مکلا پر قبضہ حاصل کرلیا تھا

متعلقہ عنوان :