جزان،حوثی باغیوں اور سعودی فورسز میں جھڑپیں، 43افراد ہلاک

جمعرات 11 جون 2015 12:33

جزان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)سعودی عرب کے شہر جزان کے قریب حوثی باغیوں اور سعودی فورسز میں جھڑپیں،فضائی حملوں اور صدر منصور ہادی کی فورس سے جھڑپوں میں 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان کے قریب حوثی باغیوں اور سعودی فورسز میں جھڑپوں کے دوران بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا،عدن اور دیگر شہروں میں صدر منصور ہادی کی فورس اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 43 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سے پہلے اتحادی طیاروں نے عدن میں بمباری کرکے اٹھارہ حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔