آسٹریا میں مہاجرین کی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

جمعرات 11 جون 2015 12:23

ویانا ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آسٹریا میں مہاجرین کے بارے میں پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ویانا میں مہاجرین پالیسی کے خلاف ہزاروں لوگ احتجاج کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے سامنے جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن میں ”مہاجرین کو رہائش دینا ایک انسانی حق ہے“ کی تحریر درج تھی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے وزیر داخلہ پر مناہل شہر سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خالی عمارتوں کی موجودگی کے باوجود ان افراد کو خیموں میں قید کرنا ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ دارالحکومت میں مہاجرین کیلئے رہائش ناکافی ہے جس کے باعث احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ ٹرائسکرین شہر میں 1400 کی گنجائش والے کیمپ میں 3400 مہاجرین کے قیام کی وجہ سے ہنگامہ آرائی کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 28 ہزار مہاجرین نے پناہ کی درخواستیں دیں جبکہ رواں برس یہ تعداد 70 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔