ترکی میں مزید 1500 شامی مہاجرین کو پناہ دیدی گئی

جمعرات 11 جون 2015 12:16

انقرہ ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ترکی کے شہر آقچا میں مزید 1500 شامی مہاجرین کو پناہ دیدی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر حاسکے سے منسلک علاقے رسولیان میں جھڑپوں سے فرار ہو کر ترکی آنے والے 1500 مہاجرین کو ضروری کارروائی کے بعد آقچا قلعے میں پناہ دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آقچا قلعے کے نائب وزیراعظم نعمان قرتلمش نے شامی مہاجرین سے ملاقات کی اور کہا کہ ترقی کی حکومت اس مرحلے پر نہایت حساس نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے ہنگامی آفات و حالات کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مذکورہ افراد کی رجسٹریشن کر کے انہیں مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :