ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال

جمعرات 11 جون 2015 12:16

بیونس آئرس ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہزاروں افراد نے ہڑتال کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہڑتال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ہڑتال کے باعث شہر میں ذرائع نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، بسوں، ٹرالوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بند ہو کر رہ گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر کی گلیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جمع ہو گئے۔ ٹریڈ یونینوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہڑتالوں کا یہ سلسلہ طویل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :