شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں کامیابی کے بعد کریبین پریمیر لیگ کی ٹیم خرید لی

جمعرات 11 جون 2015 11:59

شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں کامیابی کے بعد کریبین پریمیر لیگ کی ٹیم ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مشہور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)میں کامیابی کے بعد پردیسی ملکوں کی لیگوں کی جانب رخ کرتے ہوئے کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل) کی ٹیم خرید لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ نے ہالی وڈ اسٹارز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مشہور کیریبیئن ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو خرید لی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہالی اسٹارز مارک ویلبرگ اور جیرارڈ بٹلر بھی سی پی ایل ٹیموں کی ملکیت رکھتے ہیں، ویلبرگ موجودہ چیمپیئن ٹیم بارباڈوس ٹرائڈینٹس کے مالک ہیں جس کی قیادت کیرون پولارڈ کرتے ہیں جبکہ بٹلر کی ملکیت میں جمیکا تلاوا ہے جس کی باگ ڈور کرس گیل سنبھالے ہوئے ہیں۔شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مشترکہ مالک جوہی چاوٴلہ کے ساتھ ٹرینیڈاڈ کی ٹیم میں سرمایہ کاری کی ہے۔اس ایونٹ کے اگلے ایڈیشن کا آغاز 20 جون سے 26 جولائی تک منعقد ہو گا۔ شاہ رخ نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس کو عالمی سطح پر پھیلانا ہے، ہم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی کرکٹ روایات کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :