سری لنکا کا پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
جمعرات 11 جون 2015 11:59
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں سب سے حیران کن شمولیت بلے باز جیہان مبارک کی ہے جن کی آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، مبارک نے آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا تھا۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں آف اسپنر تھندو کشال، فاسٹ باوٴلر دشمانتھا چمیرا اور متعدد ایک روزہ میچ کھیلنے والے کشال پریرا کو شامل کیا گیا ۔
سری لنکا نے زخمی سورنگا لکمل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاہم ٹیسٹ میچز میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہو گا۔ جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں اینجلو میتھیوز(کپتان)، لہیرو تھری مانے، کمار سنگاکارا، دمتھ کرونارتنے، دنیش چندیمل، کتھرووان وتھانگے، جیہان مبارک، کشال پریرا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، تھرندو کشال، نوان پرادیپ، دھمیکا پرساد، دشمانتھا چمیرا، سورنگا لکمل شامل ہیں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 جون سے گال میں ہو گا جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ میچ بالترتیب کولمبو اور پالے کیلی میں ہو گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.