برازلین دفاعی کھلاڑی ڈینی الویز کی بارسلونا سے نئی ڈیل طے پا گئی

جمعرات 11 جون 2015 11:54

برازلین دفاعی کھلاڑی ڈینی الویز کی بارسلونا سے نئی ڈیل طے پا گئی

بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) برازیلین دفاعی کھلاڑی ڈینی الویز نے بارسلونا ایف سی کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کردی ہے ۔ ان کا موجودہ معاہدہ 30 جون کو ختم ہورہا تھا تاہم فریقین نے باہمی رضا مندی سے مزید دوسال کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

وہ سپینش کلب کو مختلف ایونٹس کے میچوں کیلئے 2017ء تک دستیاب ہوں گے ۔