ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائینگے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 11/06/2015 - 12:00:42 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:59:31 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:59:29 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:59:28 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:54:26 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:52:24 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:52:22 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:50:34 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:41:11 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:33:23 وقت اشاعت: 11/06/2015 - 11:15:46
پچھلی خبریں -

ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائینگے

ٹورنٹو ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کینیڈا میں جاری ہے اور دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں آج گروپ سی اور ڈی میں دو دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسل میں گروپ سی کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان اور کیمرون کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی، اسی طرح گروپ ڈی کا پہلا میچ آسٹریلیا اور نائیجیریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی گروپ کا دوسرا میچ امریکہ اور سویڈن کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔

عالمی چیمپئن جاپان نے 2011ء میں منعقدہ میگا ایونٹ کے فائنل میں حریف امریکن ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 5 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کر رہی ہیں جنہیں چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کینیڈا، چین، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ، گروپ بی میں جرمنی، آئیوری کوسٹ، ناروے اور تھائی لینڈ، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جاپان، سوئٹزرلینڈ، کیمرون اور ایکواڈور، گروپ ڈی میں امریکہ، آسٹریلیا، سویڈن اور نائیجیریا، گروپ ای میں برازیل، جنوبی افریقہ، سپین اور کوسٹا ریکا جبکہ گروپ ایف میں فرانس، انگلینڈ، کولمبیا اور میکسیکو شامل ہیں۔

افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، کینیڈا کا مقابلہ چین، نیوزی لینڈ کا ہالینڈ سے ہو گا۔ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 20، 21، 22 اور 23 جون، کوارٹر فائنلز 26 اور 27 جون، سیمی فائنلز 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 5 جولائی کو فائنل میں ہو گا۔

11/06/2015 - 11:52:24 :وقت اشاعت