یونان کے قرضوں کے بحران کا حل ممکن ہے،انجیلا مرکل

جمعرات 11 جون 2015 11:48

برسلز ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یونان کے قرضوں کے بحران کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ یونانی وزیر اعظم الیکسِس سِپراس سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے پائیدار حل کے لیے ایک ایک دن قیمتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر عزم ہو، تو راستہ ڈھونڈا جا سکتا ہے۔