Live Updates

پشاور : حیات آباد دھماکہ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 11:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : پشاور کے علاقہ حیات آباد میں خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے پی ٹی آئی چئر مین عمران خان نے تعزیت کا اظہار کیا .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ بد ترین دہشت گردی کا ہے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس اور عوام دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں تاہم صوبائی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے جلد از جلد منظر عام پر لائے تاکہ ان سفاک لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات