سابق جرمن ٹینس سٹار بورس بیکر برطانوی شہریت کیلئے کوششیں کرنے لگے

جمعرات 11 جون 2015 11:41

سابق جرمن ٹینس سٹار بورس بیکر برطانوی شہریت کیلئے کوششیں کرنے لگے

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) سابق جرمن ٹینس کھلاڑی بورس بیکر برطانوی شہریت کیلئے درخواست متعلقہ محکمے میں جمع کرائیں گے ۔ اگرچہ ان کا جرمنی میں اپنا مکان موجود ہے مگر وہ اس وقت ومبلڈن میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد آبائی وطن میں زیادہ قیام نہیں کیا اور مختلف کوچنگ اسائمنٹ کے باعث برطانوی سرزمین پر موجود رہے ۔ وہ اس وقت سربین پلیئر نوواک جوکووچ کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں انگلینڈ کا شہری بننا پسندکریں گے اور اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست بھی جلد جمع کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :