ٹیڈی بیئر کو محبت پانے کے لیے 30 سال انتظار کرنا پڑا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 11 جون 2015 11:34

ٹیڈی بیئر کو محبت پانے کے لیے 30 سال انتظار کرنا پڑا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون2015ء)1985 میں ایک ماں نے اپنے بچے کے لیے ایک نہیں دو ٹیڈی بیئر خریدے۔ اس ماں کا ارادہ تھا کہ وہ ایک ٹیڈی بیئر اپنے بیٹے کو دے گی جبکہ دوسرے کو اپنے پوتے کے لیے سنبھال کر رکھے گئ۔ تیس سال گذر گئے۔ ایک ٹیڈی بیئر کے ساتھ تو خوب کھیلا گیا، اسے پیار کیا گیا۔ جبکہ دوسرے کوبڑی حفاظت کے ساتھ الماری میں محفوظ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ وہ تیس سال پہلے والا بچہ خود باپ بن گیا تو اس کے رشتے داروں نے دونوں ٹیڈی بیئر کی تصاویر ریڈٹ اور امگر پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔جس صارف نے انہیں اپ لوڈ کیا، اس کے مطابق اسے امید نہیں تھی کہ ان تصویروں کو اتنا پسند کیا جائے گا۔ ان تصاویر پر بے شمار کمنٹس بھی آئے جن میں لوگوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے متوقع بچوں اور پوتوں کے لیے کچھ خرید کر رکھیں گے۔